پیراگوائے کی 11 سالہ لڑکی نے بچی کو جنم دے دیا

پیراگوائے کی 11 سالہ لڑکی نے بچی کو جنم دے دیا
پیراگوائے میں ریپ کا شکار ایک 11 سالہ لڑکی نے اسقاطِ حمل کی اجازت نہ ملنے کے بعد ایک بچی کو جنم دیا ہے۔
اس لڑکی کے سوتیلے باپ پر ریپ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
لڑکی نے آپریشن کے بعد ایک بچی کو جنم دیا ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زچہ و بچہ دونوں تندرست ہیں۔
خیال رہے کہ پیراگوائے میں اسقاطِ حمل کی اجازت صرف اس صورت میں دی جاتی ہے جب ماں کی زندگی کو خطرہ ہو۔
پیراگوائے کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں لڑکی کی جان کو کوئی خطرہ نہیں تھا اس لیے اسے اسقاط حمل کی اجازت نہیں دی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس لڑکی کی زندگی کے تحفظ کے لیے اس کا نام ظاہر نہیں کیا جا رہا۔
حکام کے مطابق اس لڑکی کے ساتھ اس وقت ریپ کیا گیا جب وہ دس برس کی تھی۔
مبینہ طور پر اس لڑکی کے 42 سالہ سوتیلے باپ پر ریپ کرنے کا الزام ہے۔ انھوں نے اس الزام کی تردید کی ہے اور وہ جیل میں اس مقدمے کا فیصلہ آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔
رینا صوفیا ہسپتال میں موجود ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ پیدائش کے وقت بچی کا وزن 3.35 کلو گرام تھا۔
ڈاکٹر ماریو نے مقامی ریڈیو سٹیشن کارڈینل کو بتایا کہ آپریشن کے بعد لڑکی کی حالت سنبھل رہی ہے۔

Comments are closed.