نیب کو جانے کیا ہوگیا کہ اچانک سرگرم ہوگئی، وزیر اعلیٰ سندھ

CM-Sindh
کراچی……..وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ نیب خاصے عرصے سے سندھ میں ہے، جانے اسے کیا ہوگیا کہ اچانک سرگرم ہوگئی، میں بھی چھوٹا موٹا وکیل ہوں، کوئی گناہ ہوا ہے تو پہلے ایف آئی آر کٹوائی جائے، کرمنل لاء تو یہی کہتا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ کاکہنا تھا جہ کوئی ضرورت نہیں تھی کہ کرپشن کے معاملے میں کوئی اورادارے یہاں کام کریں، ایف آئی اے نے کبھی صوبوں میں مداخلت نہیں کی تھی، میرے ایف آئی اے سے متعلق تحفظات تھے،ان کو یہاں نہیں آنا چاہیے تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ میں چھاپہ مارا گیا اورزمینوں کی فائلیں اٹھا کرلے گئے، ایک دو فائلوں کے لیے 4 سے 5 ہزارفائل اٹھاکرلے گئے، انہوں نے کہا کہ اپنے وکلا سے مشاورت کررہے ہیں،قانونی چارہ جوئی کریں گے، وفاقی حکومت کو ہمارے حقوق کا تحفظ کرنا

Detail News

Comments are closed.