قصور میں مظاہرین نے آئی جی پنجاب پر جوتا اچھال دیا

ig
قصور (مانیٹرنگ ڈیسک )آئی جی پنجاب مشاق سکھیرا کی حسین والاگاﺅں میں آمد پر مظاہرین نے بچوں کے ساتھ درندگی پر شدید احتجاج کیا اورمشتاق سکھیرا پر جوتا بھی پھینکا تاہم وہ جوتا مشتاق سکھیرا کے گرد سے گزر کر ساتھ کھڑے ایک پولیس اہلکار پر جا لگا ۔مظاہر ین نے احتجاج کرتے ہوئے” پولیس مرد آباد “کے نعرے لگا ئے اور آئی جی پنجاب کی پریس کانفرنس بھی روک دی ۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ملزمان کی پشت پناہی کرنے والے ایس پی انوسٹی گیشن اور ڈی پی او قصور کو عہدے سے ہٹا یا جائے ۔آئی جی پنجاب کی قصور سے واپسی پر مظاہرین نے ان کی گاڑی کو گھیر کر روکنے کی کوشش بھی کی ۔

Comments are closed.