امریکہ کے ائیر پورٹ پر برٹش ائیر ویز کے مسافر طیارے میں آگ لگ گئی

امریکہ کے ائیر پورٹ پر برٹش ائیر ویز کے مسافر طیارے میں آگ لگ گئی
امریکہ کے ائیر پورٹ پر برٹش ائیر ویز کے مسافر طیارے میں آگ لگ گئی امریکہ کے شہر لاس ویگاس کے ائیرپورٹ پر برٹش ائیر ویز کے مسافر طیارے میں آگ لگنے کے بعد طیارے میں سوار 172 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔

لاس ویگاس کے میکرین ائیر پورٹ کے حکام نے ٹوئیٹ کی ہے کہ اس واقعے میں ’دو افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔‘

امریکہ میں ہوا بازی کے وفاقی ادارے کے ترجمان ائین گوروگر نے کہا کہ ہوا میں اڑان بھرنے سے چند لمحے قبل مسافر طیارے کے بائیں انجن میں آگ بھڑک اُٹھی۔

مسافر طیارے کے گرد دھواں اور آگ دیکھی جا سکتی ہے لیکن کچھ ہی دیر بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

برٹش ائیر ویز کا بوئینگ 777 جہاز لاس ویگاس سے لندن جا رہا تھا۔جہاز میں 159 مسافر اور عملے کے 13 افراد سوار تھے۔ جنھیں ہنگامی راستوں کی مدد سے جہاز نے نکالا گیا۔
ائیرپورٹ حکام کی جانب سے کی گئی ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ ’پہلی کال مقامی وقت کے مطابق شام 4:13 منٹ پرملی اور 4:14 منٹ انجن میں آگ بھڑک اُٹھی اور اس کے فوری بعد حفاظتی اقدامات کیے گئے‘

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ائیر پورٹ کا ایک رن وے بند کر دیا گیا ہے جبکہ تین رن ویز کے ذریعے پروازوں کی آمدورفت جاری ہے۔

میکرین ائیر پورٹ کا شمار امریکہ کے مصروف ائیر پورٹس میں ہوتا ہے اور گذشتہ سال اس ائیر پورٹ پر مسافروں کی آمد چار کروڑ سے زائد ریکارڈ کی گئی تھی۔

Comments are closed.