ابراج الخبر بم دھماکے کا ’ملزم‘ بیروت سے گرفتار

ابراج الخبر بم دھماکے کا ’ملزم‘ بیروت سے گرفتار
ابراج الخبر بم دھماکے کا ’ملزم‘ بیروت سے گرفتار اطلاعات کے مطابق 1996 میں سعودی عرب کے ابراج الخبر میں بم دھماکے میں ملوث اہم مشتبہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

الشرق الاوسط نامی اخبار کے مطابق احمد المغسل کو لبنان کے دارالحکومت بیروت سے گرفتار کیا گیا اور اب انھیں ریاض منتقل کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے لیکن امریکی حکام نے المغسل کے گرفتاری کے تصدیق کی ہے۔

امریکی عدالت نے المغسل پر حملے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی تھی جس میں 19 امریکی فوجی اور ایک سعودی شہری ہلاک ہوا تھا۔

امریکہ ان حملوں کا الزام ایران پر لگاتا ہے جبکہ ایران نے اس کی تردید کرتا ہے۔

الشرق الاوسط نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ المغسل بھیس بدل کر بیروت میں رہ رہا تھا جس کے باعث اس کو پہچاننا مشکل تھا۔

اخبار نے سعودی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی سکیورٹی ایجنسیز کو 48 سالہ شخص کی بیروت میں موجودگی کی اطلاعات ملی تھیں۔ انھوں نے اس کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں فراہم کیں۔

بعد میں امریکی حکام نے امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کو المغسل کی گرفتاری کے بارے میں بتایا۔

Comments are closed.